راولپنڈی (کیپٹل اپڈیٹ)کویت کے تین رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ.
وفد کی قیادت کویتی وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے کریمنل سیکورٹی امور میجر جنرل حامد منہی الداس کر رہے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) نے وفد کو خوش آمدید کہا۔
وفد کو اے این ایف کی طرف سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس منشیات اسمگلنگ کے خلاف انٹیلیجنس اشتراک بڑھانے کی ضرورت پر باہمی اتفاق کیا گیا۔
بین الاقوامی کنٹرولڈ ڈلیوری آپریشنز میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی بات چیت۔
اے این ایف پاکستان اور کویت کے محکمہ انسدادِ منشیات کے درمیان تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا۔