راولپنڈی(خادم بٹرکیپٹل اپدیٹ) راولپنڈی ریجن میں سوئی گیس چوری میں ملوث عناصر کیخلاف مہم گیس چوروں کے خلاف کریک ڈوان شروع رواں سال 92کمرشل اور 6975گھریلو صارفین کیخلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔
سوئی گیس چوری میں ملوث عناصر کو 6کروڑ 70لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیئے گئے ۔ عدم ادائیگی والوں سے ساڑھے چار کروڑ روپے کے واجبات بھی وصول کیئے گئے ۔
سوئی گیس چوروں کے خلاف 18ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئیں، جنرل مینیجر راولپنڈی سوئی ناردن گیس ریجن نے کہا ہے کہ مینجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس نے وزیراعظم کی ہدایت پر گیس چوروں کیخلاف مہم کا اعلان کیا ہے جس پر ریجن بھر میں گیس چوری کے خلاف کاروائیاں شروع کر دیں ہیں ۔
ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جاتی ہے اور ان کے گیس کنکنشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیئے جاتے ہیں قدرتی گیس ملک کا اثاثہ ہے اس کو چوری یا ضائع ہونے سے بچانے میںشری اپنا کردار ادا کریں اور گیس عملہ سے تعاون کریں ۔