اسلام آباد (خادم بٹر کیپٹل اپڈیٹ )تھانہ کرپا کے علاقہ میں پولیس مقابلہ اشتہاریوں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی ملزمان کی فائرنگ سے ان ساتھی احمد شاہ ہلاک ہوگیا۔
پولیس کی جوابی کاروائی سے دیگر ملزمان موقع سے فرار وگئے ہلاک ہونے والا ملزم تھانہ سہالہ کو قتل تھانہ لوی بھیر کو ڈکیتی وراہزنی سمیت 12 مقدمات میں مطلوب تھااور کلاشنکوف گینگ سے مشہور تھا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کرپا کے علاقہ میں پولیس مقابلہ۔اسلام آباد پولیس کی ٹیموں نے تھانہ کرپا کے علاقہ میں مطلوب اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی۔
حفاظتی تدابیر کی بدولت پولیس پارٹی فائرنگ سے محفوظ رہی۔ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی احمد شاہ ہلاک ہوگیا۔باقی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری۔
ہلاک اشتہاری احمد شاہ تھانہ سہالہ کو قتل، تھانہ لوہی بھیر کو ڈکیتی سمیت ڈکیتی اور رابری کے 12 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔یہ خطرناک اشتہاری ملزمان کلاشنکوف گینگ کے نام سے مشہور تھا۔
گینگ پولیس پر بھی فائرنگ سمیت شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے واقعات میں مطلوب تھا۔مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔