پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 70میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ کی منظوری دونوں ممالک کے دستخط ۔
وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ(ایس ایف ڈی)کے وفد نے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی۔
سعودی وفد کی قیادت سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے کی، جس کے بعد 48میگاواٹ کے شونٹر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دستخط کیے گئے۔ منصوبے پر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔
اس کے علاوہ 22 میگاواٹ کے جاگراں فور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی دستخط کیے گئے، جس پر 4کروڑ 10 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔
سیکریٹری اقتصادی امور وچیف ایگزیکٹو افسر ان ایس ایف ڈی نے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔