اسلام آباد (کیپٹل اپڈ یٹ )مسلم لیگ انٹرنیشنل افیئرز اور اوور سیز پاکستانی چیپٹر ز نے قائد اعظم محمدعلی جناح اور مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا سالگرہ کا دن بہت خوش و خروش سے منایا۔ انٹر نیشنل افیر ز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ایک آن لائن زوم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جسکی میز بانی بیرسٹر امجد ملک سینئر نائب صدر و چیف کو آرڈینیٹر ز نے کی۔
پاکستان سے صدر انٹرنیشنل افیر زسینیٹر اسحاق ڈار صاحب نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی اور خطاب کیا۔ اسحق ڈار صاحب نے قائد اعظم کی جدو جہد کو سراہا اور انکی ولادت کے دن پر پاکستانیوں کو مبارکباددی۔ انہوں نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی سب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ محنت سے پارٹی کی خدمت کرتے ہیں اور اب بھی ہیں گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے شہباز شریف کی حکومت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کیا اب کوئی بھی پاکستان کی دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کرتا۔ انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ ہم تمام لوگ اوور سیز کے وکیل ہیں اور اوور سیز پاکستانیز ہمارے بیرون ملک سفیر اور اثاثہ ہیں۔ آئیندہ حکومت میں اوور سیز پاکستانیوں کی وکالت جاری رکھیں گے۔
جنرل سیکرٹری انٹر نیشنل افئیر زاور سابق ایم این اے نور الحسن تنویر نے خصوصی شرکت کی اورکہا کہ آج اوور سیز پاکستانیز ایک تناور درخت بن چکی ہے اسکا کریڈٹ اسحق ڈار اور انٹر نیشنل اخیر زکی ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے اوور سیز کو متحد رکھنے میں بیرسٹر امجد ملک کے کردار کی تعریف کی۔
منشور کے زریعہ تارکین وطن کی پارلیمان میں نمائیندگی یقینی بنانے کا ارادہ ظاہر کیا اور تمام اوور سیز پاکستانیوں جو انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں انکی حمائت کا بھر پوراعادہ کیا۔ سب کو قائد اعظم اور تائد پاکستان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اوور سیز سے مسلم لیگ نےکے ۳۴ چیپٹر ز کے صدور و جنرل سیکریٹریز ،سوشل میڈیا ، وومن اور ٹریڈ ونگ کے نمائندوں نے آن لائن شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت حافظ شمس صاحب کو ملی ، نعتیہ کلام حاجی سعید و مدثر نعیم صاحب پیش کیا۔
میٹنگ کے افتتاحی خطاب میں بیرسٹر امجد نے تمام شرکاء کوخوش آمدید کہا، اور قائدین کی سالگرہ پر مبارکباد کاپیغام دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے بیرسٹر امجد ملک
نے کہا ہے کہ 25 دسمبر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علیجناح کے دو قومی نظرئیے کو سلام پیش کرنے کا دن
ہے۔ پاکستان کے بانی بابائے قوم نے محبت امن ہوئے ہم اوور سیز والوں کو الیکشن میں بھر پور حصہ لینا چاہئے اور اپنے علاقہ کے امیدوار کو سپورٹ کرنا چاہئے۔
روحیل ڈار صدر امریکہ، غوث قادری صدر یو اے ای شیخ سعید صدر سعودیہ نے قائدین کی سالگرہ پر اپنا پیغام ریکارڈ کروایا، کہ ہم قائد نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
حاجی پرویز صدر علیجم ،سہیل وڑائچ صدر کینیڈا، راجہ ادریس جنرل سیکریٹری یو کے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا پر پروپوگنڈ و و شر پسندی کیساتھ مقابلہ کرنا ہو گا۔
پرویز سندھیلہ صدر ہالینڈ اپنی ٹیم کیساتھ موجود تھے انہوں نے بھی اپنا پیغام ریکارڈ کروایا اور وہ اس وقت پاکستان میں اپنے پروگرامز کر رہے ہیں راجہ عامر ساؤتھ افریقہ، میرابرار صدر ترکی ،
مہر نثار صدر ملائشیا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم لوگوں نے قائد نواز شریف کی قدر نہیں کی اسلئے کوئی تقریب نا کر سکے لیکن اس میٹنگ نے ہمیں
ا موقع دیا ہے کہ ہم اپنا مبارکباد کا پیغام اپنے قائد نواز شریف تک پہنچا سکیں ۔ ندیم حفیظ جنرل سیکریٹری بحرین، محمد علی فضل صدر مسلم لیگ ن عمان ، مقصود بٹ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن عمان، ضیاء صاحب صدر چلی نے بھی اپنا پیغام ریکارڈ کروایا۔
اوور سیز منشور میں مدد کرنے والے ڈاکٹر ابوالفضل صدر مسلم لیگ ن آسٹریلیا نے کہا کہ ہم نے بیرسٹر صاحب کی قیادت اور اوور سیز رہنماؤں کی مدد سے بہترین تجاویز مرتب کیں ہیں ، بیرسٹر صاحب نے شرکاء کو آگاہ کیا وہ تمام تجاویز قائد نواز شریف کو پہنچائی جا چکیں ہیں۔
آصف مجید صدر مسلم لیگ ن تھائی لینڈ، علی شرافت صدر آسٹریا، میاں عبدالستار سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ہانگ کانگ، ابوبکر آفندی جنرل سیکر یٹری یواے ای نے بھی اپنا پیغام پہنچاتے ہو کہا کہ ہم سب نواز شریف کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔
چوہدری اکرم چئیر مین مسلم لیگ ن سعودیہ ، ڈاکٹر صابر حسین سیکرٹری 10 مسلم لیگ ن ساؤتھ افریقہ، حافظ عبدالرحمن چیئر مین مسلم لیگ ن جرمنی، دانش ملک نیو یارک نے بھی اپنا پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہم سب نواز شریف کیساتھ ہیں۔ میاں
عمران ساجد سپین، بیگم نوادر خان یو کے وومن ونگ صدر اور وومن ونگ ساؤتھ افریقہ کی سر پرست شازیہ شوکت ساؤتھ افریقہ نے بیرسٹر امجد ملک کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اور کہا ہمیں خوشی ہے کہ ہم آج اپنے قائدین کی سالگرہ منارہے ہیں۔
حافظ محمد سجاد سوئیڈن، ناروے مسلم لیگ ن کے صدر شاہد تنویر عالم زیب خان صدر سوئیٹزرلینڈ ، راجہ اشتیاق جنیوا، شمشاد خان تنولی کویت ٹریڈ صدر، عنصر بٹ سیکرٹری جرمنی نے اپنے پیغام میں نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ۔سوشل میڈیا سے اٹلی سے ارشد صاحب، ارشد پرویز ، زبیر شرفی کویت ، حسنین اعجاز نیو یارک نے بھی اپنے پیغام میں قائدین کو مبارکباد پیش کی اور بیرسٹر امجد کی کاوشوں کو سراہا۔
سعودیہ کے میڈیا کو آرڈینیٹر ہیڈ احسن مسعود نے کہا کہ ہم تائد نواز شریف کو سالگرہ مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انکی باتوں کو اہم مانتے ہیں، الیکشن کی تیاری ، امیدواروں کے انتخاب و ہر قسم کے حکمت عملی میں ہم انکے ساتھ ہیں اور انکے فیصلوں کی قدر کرتے ہیں۔
آخر میں حافظ شمس نے بھی مبارکباد کا پیغام دیا اور اختتامی دعا کروائی۔ بیرسٹر امجد ملک نے سب کا شکر یہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد، قائد نواز شریف کے نعرے لگوائےجسکا شر کاء نے بھر پور جواب دیا۔ میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک شروع اور آخر میں کاٹا گیا۔