اسلام آباد (خادم بٹر کیپٹل اپڈیٹ )انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی "نوڈ ایجنسی کے ہیڈ آفس کا دارالحکومت اسلام آبادمیں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری و شعبہ ئی ٹی سے منسلک شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی نوشہرہ کے پی کے کی معروف سماجی شخصیت حاجی جاوید اختر نے نے نوڈ کمپنی کے CEOرضوان اختر اور مینجگ ڈائریکٹر نعمان اختر کے ہمراہ کمپنی کو ایک لیپ ٹاپ سے دنیا کی بہترین کمپنی کا درجہ دلانے پر دن رات محنت کرنے والے بہترین ورکرز کو حسن کارکردگی شیلڈز تقسیم کیں ۔
اس موقع پر ایم ڈی نوڈ نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی کے شعبہ میں مستقبل روشن ہے ترقی و کامیابی کے لیے لوگ رات کو خواب دیکھتے ہیں لیکن اپنے خواب کی تعبیر کے لیے دن کو کام ڈھونڈتے ہیں جو انہیں ملتا نہیں ان کے خواب خواب رہتے ہیں آئی ٹی سے منسلک پاکستان کے ہزاروں نوجوان رات کو کام کرتے ہیں اور دن کو پلاننگ کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں ترقی کامیابی دولت,شہرت پاتے ہیں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا موجودہ معاشی بحران اور بے روزگاری کے دور میں شعبہ آئی ٹی سالوں نہیں دنوں میں ملک کے لیے زرمبادلہ لانے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے انہوں نے کہا ہماری کمپنی دنیا کی بہترین سافٹ وئیر تیار کرنے والی کمپنی میں شمار ہوتی ہے اور نوجوانوں کے لیے بہترین روزگار کا زدیعہ بن چکی ہے جس میں جو جتنی لگن سے محنت کرتا ہے آپنے خوابوں کی تعبیر پاتا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی حاجی جاوید اختر نے خوبصورت ماحول میں نوڈ ہیڈ آفس کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا جبکہ معروف عالم دین مراد علی حقانی نے اس موقع پر خوبصورت انداز میں کاروبار ترقی و ملکی سلامتی کے لیے دعا کی