راولپنڈی ( خادم بٹر سے)سوئی گیس راولپنڈی ریجن نے موسم سرماکی آمد پر صارفیں گیس کی لو پریشرشکایت کے بروقت ازالہ کے لئے گیس کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے سوئی گیس حکام نے کر ائسس مینیجمنٹ سیل قائم کردیا جنرل مینجرسوئی ناردرن گیس راولپنڈی اظہر رشید شیخ نے کہا ہے کہ صارفین کو ہر صورت گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے.
سوئی گیس صارفین کرائسس مینیجمنٹ سیل یا سیچو ایشن روم میں اپنی شکایت کو 24گھنٹے درج کروا سکتے ہیں راولپنڈی ریجن میںاس کیلئے 13سینٹرز کام کریں گے جو ہفتہ و اتوار کو بھی صارفین گیس کی شکایت کو حل کرنے کیلئے دستیاب ہوں گے صارفین گھر بیٹھے سوئی گیس کے جاری مختلف نمبرز اور سوشل میڈیا پیجز کے ذریعہ اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کرائسس مینجمنٹ سیل کے تمام 13سینٹرز کی نگرانی راولپنڈی ریجن گیس کے تمام اعلیٰ حکام خود کریں گے ۔جنرل مینجر سوئی ناردرن گیس راولپنڈی اظہر رشید شیخ نے کہاہے کہ ملک میں شدید گیس بحران ہے باوجود اسکے صارفین تک گیس فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے اور سوئی گیس مینیجمنٹ کی یہ اولین ترجیحات میں شامل ہے
کرائسس مینجمنٹ سیل کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے جس میں صارفیں ے مسائل کو ہر صورت حل کیا جائے گا اور گیس کی ترسیل کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوئی گیس کے ذخائر دن بدن بڑھتی ہو ئی آبادی کے تناسب سے کم ہو رہے ہر سال سردیوں میں گیس بحران شدت اختیار کرجاتا ہے گیس کو چوری و ضائع ہونے سے بچانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے
صارفین گیس سردیوں میں کمپریسر،گیس ہیٹر اور گیزر، کے استعمال سے گریز کریںانہوں نے کہا ہے گیس کی کمی کو فوری حل کرنے کیلئے سوئی نادرن گیس کمپنی ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ لو پریشر کے متبادل گھر گھر سوئی گیس سلنڈر گذشتہ سال سے فراہمی شروع کر رکھی ہے
جس میں صارفین کی دلچسپی اس قدر زیادہ ہو چکی ہے کہ ریجن اس وقت سلنڈر ز ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہوچکا ہے جس کی اصل وجہ گیس کمپنی سلنڈر گیس اوگراریٹ پر انسٹال کر تی ہے اور سلنڈرز میںمارکیٹ کے مقابلے میں گیس بھی معیاری اور پوری فراہم کیجاتی ہے۔ گیس قلت کی وجہ سے اوگرا کی طرف سے گیس کے نیو کنکشن پر پابندی عائد ہے۔
ان شہریوں کے لئے جن کی سیکورٹی نیوکنکشن کے لئے جمع ہے کمپنی ایسے شہریوں کو بغیر سیکورٹی سلنڈرز فراہم کر رہی ہے وہ اس سکیم سے نادر موقع ہے کہ وہ بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سردیوں میں گیس کے متعلقہ آلات کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں زیادہ تر حادثات گیس لیکج کے باعث پیش آتے ہیں گیس لیکج ہو توبجلی کے آن آف سوئچ کو فوری آن نہ کریں۔عوام سے اپیل ہے کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے گیس سے متعلقہ آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں،رات کو سونے سے پہلے گیس سے متعلقہ آلات کو ہیٹر، چولہے وغیرہ لازمی اچھی طرح بند کریں۔