راولپنڈی( خادم بٹر سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس سلنڈرز سکیم پر عوام کا اعتماد سے شیہریوں میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ایس این جی پی ایل سلنڈر سکیم شہر کی بڑی سوسائٹیوں میں متبادل سوئی گیس قلت میں گیس کا متبادل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا
گذشتہ سال سکیم شروع کی گئی تھی عوام میں سلنڈرز سکیم کی مقبولیت اتنی بڑھ چکی ہے کہ صرح نجی سوسائٹیوں میں سلنڈرز کی تنصیب کی تعداد 10ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن گیس کے پاس ہزاروں سلنڈرز کی ڈیمانڈز آرڈرز موجود ہیں
اس حوالہ سے جی ایم گیس اظہر رشید شیخ نے میڈیا کو بتایا سوئی ناردرن گیس سلنڈرز کی عوام میں مانگ اور مقبولیت کی بڑی وجہ گیس بہت زیادہ معیاری اور ملاوٹ سے پاک ہے گیس کا سلنڈرزمیں وزن پورا ہوتا ہے
جس کی وجہ یہ ہے کہ برائے راست پلانٹ سے فلنگ ہو کر آتی ہے جبکہ مارکیٹ میں سیل ہونے والی گیس غیر معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں شہریوں کو کمپیریسر سے ہوا بھر کر فروخت کی جاتی ہے جبکہ سوئی ناردرن گیس کی سلنڈرز گیس کے ریٹ مارکیٹ سے انتہائی کم ہیں اور نارمل فیملی تین وقت کا کھانا پکائے تو سلنڈرز کی اوسط ایک ماہ تک ہو رہی ہے۔
سوئی ناردرن اپنے سلنڈرز گیس اوگرا رہٹ پر فروخت کرتی ہے اوگرا سے سوئی گیس کے نیو کنکشن پر پابندی عائد ہے ایسے شہری جن کی درخواستیں نیو کنکشن کےلیے کمپنی میں جمع ہیں انہوں نے اپنی سیکورٹی فیس کمپنی کو جمع کرا رکھی ہے کمپنی ان تمام شہریوں کو سلنڈرز بغیر سیکورٹی کے فراۂم کر رہی ہے