عوام نے پی ڈی ایم ٹولے کو بدعنوانی، رشوت، اقربا پروری، مہنگائی، لوٹ گھسوٹ اور کرپشن کرنے کی وجہ سے الیکشن 2024میں مسترد کر دیا ہے
اسلام آباد (خادم بٹر کیپٹل اپڈیٹ) نو منتخب رکن اسمبلی حلقہ این اے 81چوہدری بلال اعجا ز نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پی ڈی ایم ٹولے کو بدعنوانی، رشوت، اقربا پروری، مہنگائی، لوٹ گھسوٹ اور کرپشن کرنے کی وجہ سے الیکشن 2024میں مسترد کر دیا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عمران خان کے امیدواروں کو ملک بھر میں ریکارڈ ووٹوں سے نواز کر کامیاب بنایا ہے اور پاکستان کی عوام نے عمران خان کے ویژن کو پسند کرتے ہوئے ہر طرح کی قربانی پیش کی ہے۔قوموں کی تقدیر بدلنے کیلئے ملک کی معیشت کو مضبوط کرناضروری ہے اور ملکی استحکام سے ہی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے۔
جس کیلئے بنیادی طور پر نظریے کی ضرورت ہوتی ہے پوری قو م عمران خان کے نظریے کے ساتھ متفق ہو چکی ہے اس لیے عمران خان اس ملک کے لیے ضروری ہیں۔عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے نظر بند اسیروں کو فوری رہا کر کے ملک کی امن و سلامتی میں کردار ادا کرنے دیا جائے۔