تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات چئیرمیں پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔انکی نامزدگی کی خبر بیرسٹر علی ظفر نے اعلان کیا۔بیرسٹر علی ظفر انٹراپارٹی الیکشن اور عمران خان کی شرکت سے متعلق فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔
پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے لیے عمران خان کے نامزد امیدوار بیرسٹر گوہر خان سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔ انکا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے برطانیہ کی والورہیپمٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور امریکہ کے واشنگٹن سول آف لاء سے ایل ایل ایم کیا۔
بیرسٹر گوہر کئی عرصے تک اعتراز احسن اینڈ ایسوسی ایٹس کے ساتھ وابسطہ رہے اور اعتزاز احسن کی براہ راست نگرانی میں وکالت کرتے رہے۔ بیرسٹر گوہر خان گزشتہ ایک سال سے عمران خان کی قانونی ٹیم کے بااعتماد رکن ہیں۔
اس حوالہ سے مختلف ذرائع مختلف کہانیاں اور خبریں چلاتے رہےیہ کیونکہ پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے لیے حامد خان اور بیرسٹر گوہر خان کے ناموں پر غور کی خبریں سوشل میڈیا اور یو ٹیوبز چینلز کے ویلاگ میں زیر گردش تھے
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں تمام عہدوں پر الیکشن ہوگا۔ اور کوئی بھی عمران خان کے خاندان سے وہ انکی اہلیہ یا ہمشیرہ میں سے کوئی بھی ہو پارٹی کے کسی عہدے کی امیدوار نہیں۔ ذرائع کے مطابق مشاورت کے دوران عمران خان کو چیئرمین شپ کے لئے فیملی ممبر پر غور کرنے کا کہا گیا تھا تو انہوں نے کہا تحریک انصاف موروثی جماعت نہ ہے اور نہ ہوگی۔
یہ بھی کہ کے انٹرا پارٹی الیکشن کسی کا پلان ہے اور یہی اس توڑ ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سو شل میڈیا پر پی ٹی آئی کایہ پلان بی ہے اے پلان کیا ہے اس کا اب سب کو انتظار رہے گا۔
بحرحال انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم الیکشن کمیشن کی طرف سے پی ٹی آئی کے عہدیداران کو دیا گیا تھا کہ وہ 20دنوں میں پارٹی الیکشن کرا کر اپنی عہدیداران کے نام الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں بصورت دیگر ان کی پارٹی سے ان کا نتخابی نشان بلا واپس لے لیا جائے گا