اسلام آباد(کیپٹل اپڈیٹ)وزارت انسانی حقوق کے ذیلی ادارے مرکز برائے ترقی خواتین کے تحت بریسٹ کینسر پر آگاہی سیمیناراور میڈیکل کیمپ کا انعقادکا انعقاد ہوا،
تقریب کی مہمان خصوصی نیشنل کمیشن آ ن سٹیٹس آف ویمن نیلوفر بختیار تھیں جبکہ بریسٹ کینسر سکریننگ سنٹر پمس کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ عیسانی،ثوبیہ خطیب فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر ثوبیہ، پنک ربن کی میڈیکل ٹریننگ ڈاکٹر منزہ محسن،رفاہ انٹرنیشنل اسپتال کی ڈاکٹر سارہ ملک،ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ریسرچ کونسل کی ڈاکٹر عارفہ جمیل اور معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر روبینہ فرید نے خطاب کیا۔
اس موقع پرپنک ربن،ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ریسرچ کونسل،فاہ انٹرنیشنل اسپتال،صحت ڈاٹ کام اورخطیب فاؤنڈیشن کے تعاون سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جہاں پر خواتین کو الٹراساونڈ،ڈینٹل کلینک،شوگر،بلڈ ٹیسٹ،جنرل میڈیکل چیک اپ اورمینٹل ہیلتھ کی مفت سہولت فراہم کی گئی تھی۔
مہمان خصوصی نیلوفر بختیار نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کل کینسر تیزی سے پھیل رہاہے اس کے لیے بہت زیادہ آگاہی کی ضرورت ہے،خواتین کو خودمختار بنانے کی ضرورت ہے،
انہوں نے اپنی فیملی میں کینسر جیسی موذی بیماری کو قریب سے دیکھاہے۔ بریسٹ کینسر کے خاتمہ کے لیے خواتین میں آگاہی کی ضرورت ہے، خواتین پر تشددکے مکمل خاتمہ کے لیے کوشاں ہیں،انہیں خودمختار بنانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ثوبیہ خطیب نے ذہنی صحت کے بارے میں شرکاء کو بتایا جبکہ ڈاکٹرروبینہ نے بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کی اہمیت کے بارے میں بات کی انہوں نے خواتین کوسیلف ایگزامینیشن کی اہمیت اور طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔
ڈاکٹر عارفہ نے کینسر کے بارے میں لوگوں میں پائی جانے والی توہمات اور وہم کے حوالے سے گفتگو کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر مسز عصمت آفریدی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے شرکا کو خوش آمدیدجبکہ میڈیکل کیمپ میں تعاون کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ لوگوں کے رویے اس مرض میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ ایک چیلنج ہے جسے سب نے مل کر متحد ہوکر عہدہ براہ ہونا ہے۔ ہماراا دارہ علاقہ کی خواتین کو ہنرمندی کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات فراہمی اور آگاہی کے لیے کوشاں ہے۔
یہاں سے فارغ التحصیل سینکڑوں خواتین باعزت روزگار کمارہی ہیں اور اپنا اور اپنے گھروالوں کا ہاتھ بٹا رہی ہیں۔