اسلام آباد(کیپٹل اپڈیٹ)عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے/ایم سی آئی کو پورے اسلام آباد کے اختیارات ملنے کے بعد انوائرنمنٹ کے ایک اور کیس آمیں 3ملزمان کو سزا سنا تے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا مجسٹریٹ نے ریمارکس دئیے کہ جو غلطی کریں گے،سزاتو ملے گی،
چیف کمشنر وچیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ر انور الحق کی ہدایت پرگذشتہ روز عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے مزید 3 کس ملزمان کو قید با قید با مشقت کی سزاسنا تے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
وائٹ پیلس غوری ٹاون VIP کے قریب گرین ایریا پرہیوی مشینری ایکسیویٹر ڈمپرز وغیرہ کھڑے کرنیوالے ملزمان عمر ،عبدالنزیر اور جمعہ خان وغیرہ کو انکروچمنٹ کرنے پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
سردار محمد آصف نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو بھی سی ڈی اے کے حسن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے جرم میں ملوث کسی ملزم کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔
نہ ہی وہ کسی رعایت کا مستحق ہے۔عدالت سینئر اسپیشل مجسٹریٹ نے ملزمان اڈیالہ جیل بھیج دیا۔