راولپنڈی(خادم بٹرکیپٹل اپڈیٹ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے محکمانہ ترقیوں کا تسلسل، راولپنڈی کے81 ٹریفک وارڈن کی اگلے رینک میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری۔ سی پی او آفس میں ٹریفک وارڈن سے سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد۔ سی پی او سید خالد ہمدانی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے سی ٹی او تیمور خان کے ہمراہ افسران کو اگلے عہدے کے رینک لگائے۔
سی پی او راولپنڈی نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد کیساتھ ذمہ داریوں کو جانفشانی سے سر انجام دینے کی تلقین بھی کی۔ ترقی ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس سے کسی بھی شخص کے کام کرنے کی صلاحیت کو نہ صرف نکھار بلکہ نیا ولولہ بھی ملتا ہے۔
سی ٹی او راولپنڈی نے بھی ترقی پانے والے افسران کو کہا کہ اپنی ڈیوٹی محنت اور لگن کیساتھ ساتھ ایمانداری اور اللّہ کی طرف امانت کے سمجھ کر سر انجام دیں۔ مخلوق سے رحم اور آسانیاں پیدا کر کے ہی خالق کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔ نیا عہدے کی نئی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں اور بھروسہ رکھیں کہ ابھی کئی منزلیں آپکی منتظر ہیں۔
سینئر ٹریفک وارڈنز نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے افسران بالا کا شکریہ ادا کیا اور اپنے نئے عہدے سے عہدا برآء ہونے کا وعدہ بھی کیا۔