اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔11 کاروائیوں میں 44 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار۔
شاہراہِ فیصل کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 2 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد۔برآمدہ ہیروئن 6 عدد پینٹوں میں جذب کر کے برطانیہ کیلئے بُک کی گئی تھی۔ملتان میں واقع کوریئر آفس میں کینیڈا سے بھیجے گئے پارسل سے 230 گرام ویڈ برآمد۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1 کلو 174 گرام آئس برآمد۔ملزم پرواز نمبر GF-769 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔شانگلہ ہِل روڈ فیصل آباد پر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد۔
لاہور روڈ، فیصل آباد پر موٹر سائیکل سوار سے 2 کلو 400 گرام چرس اور 150 گرام آئس برآمد۔کہوٹہ روڈ اسلام آباد پر گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کوئٹہ سے بھیجے گئے پارسل سے 3 کلو 500 گرام چرس برآمد۔رنگ روڈ پشاور پر گاڑی سے 3 کلو ہیروئن اور 700 گرام آئس برآمد۔ ملزم گرفتار۔