![وکلاء ملک کا اثاثہ ہیں،انصاف کی فراہمی،جہالت کا خاتمہ ،،جمہوریت کی بالا دستی ذمہ داری ہے حاجی آصف توفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ](https://capitalupdate.pk/wp-content/uploads/2023/12/law-chember-opening-sermony-news-copy-1024x905.jpg)
وکلاء ملک کا اثاثہ ہیں،انصاف کی فراہمی،جہالت کا خاتمہ ،،جمہوریت کی بالا دستی ذمہ داری ہے حاجی آصف توفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ
راولپنڈی (خادم بٹر کیپٹل اپڈیٹ) شاھد محمود ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و سابق جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے بابو جی لاء فرم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جو سیاسی ، سماجی و قانونی اجتماع میں بدل گئی جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی حاجی توفیق آصف ایڈووکیٹ سپریم کوررٹ آف پاکستان و ممبر پنجاب بار کونسل شریک ہوئے اور بابو جی لاء فرم کا افتتاح بھی کیا
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی توفیق آصف صاحب نے کہا کہ وکلاء ملک کا بہترین اثاثہ ہیں ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں وکلا کو چاہیے انصاف کی فراھمی اور معاشرے سے جہالت کے خاتمے کے لیے قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بلادستی کے لیے کوشش کرنی چاہیے انصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے قانون کی بالا دستی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے افتتاحی تقریب میں سابق صدور ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی ملک اسرار الحق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ، ملک رضوان اختر اعوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سابق سیکرٹری ہائی کورٹ ملک فیصل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان شاھد علی شہزاد بھٹی ایڈووکیٹ خواتین وکلاء میں نزہت سردار ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و امید وار نائب صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی سارہ طلعت سندھو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، فائزہ خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، نرگس شبیر علوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، نرگس شاھین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اسی ساتھ ساتھ معززین علاقہ سماجی و سیاسی شخصیات راجہ سکندر محمود ، ندیم چوھدری ، حافظ صغیر ، راجہ محسن آف U.K ، راجہ راشد محمود ، محمد اصغر بخاری ، سعید سبحانی ، میاں طاھر نے شرکت اور شاھد محمود ایڈووکیٹ ہائی کورٹ مبارکباد دی تقریب سے امید وار نائب صدر ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی نزہت سردار ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے بھی خطاب کیا اختتامی دعا حاجی توفیق آصف ایڈووکیٹ سپریم کوررٹ آف پاکستان و ممبر پنجاب بار کونسل نے کرائی