راولپنڈی (خادم بٹر کیپٹل اپڈیٹ) حلقہ پی پی 18 سے امیدوار پنجاب اسمبلی پنجاب محمد زاہد خان نے کہا ہے کہ نوجوان قیادت ہی پاکستان کی تعمیر و ترقی، سیاسی، سماجی مسائل کا واحد حل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 18 راولپنڈی سے نوجوان امیدوار محمد زاہد خان نے عوام کے مسائل کے حل کرنے کے لیے نوجوانوں کو آگے نا ہوگا اور نوجوان قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا۔ دوران الیکشن کمپین اہل علاقہ میں نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ووٹر پاکستان کی بہت بڑی قوت ہیں اور مستقبل کے لیے آنے والے انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی منزل کا تعین کرے گا، نوجوان ووٹر ہر قسم کی گروہی،لسانی، علاقائی مسلکی اور فرقہ واریت سے آزاد ہو کر نوجواں قیادت کا انتخاب کریں،اور اپنے علاقہ کے مسائل کو سامنے لے کر آئیں۔ نوجوان ووٹرز نے پاکستان کو مضبوط و مستحکم پاکستان بنانا ہے، اس وقت ملک کو کمزور کرنے کے لیے وطن دشمن قوتیں مختلف طریقوں سے نوجوان نسل کو برباد کرنے درپے ہیں اور ایک ایسے ایجنڈا پر کام کر رہی ہیں کہ آنے والے وقت میں پاکستان کا نوجوان علم و فنون کی دنیا سے دور رہے اور بے راہ روی کے کاموں میں اپنا وقت ضائع کرکے ملک کی خدمت سے دور اور بیرونی دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیلے۔مجھے یقین ہے کہ میرے حلقہ کے نوجوان اپنے بڑوں کے ساتھ متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے، اس لیے میں اپنی نوجوان نسل سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسے فرد کو الیکشن میں ووٹ دیں جو ملکی مفادات کو ترجیح دیتے ہوۓ آپ کے مستقبل کے لیے بہتر کام کرے ناکہ آپ کو جھوٹے وعدے و سبز باغ دکھا کر پانچ سال تک آپ کو کہیں نظر نا آۓ۔ محمد زاہد خان نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے ہر نوجوان کو ہر شعبہ ہاۓ زندگی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے نوجوان ہی ہیں جو میرے پیارے وطن پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔