راولپنڈی(خادم بٹر کیپٹل اپڈیٹ)راولپنڈی این اے 57 سے لیگی ٹکٹ کا حقدار کون ورکرز صوبائی حلقوں سے امیدواروں کی دستخطوں سے قرارداد سجاد خان کے لئے ڈٹ گئے
صوبائی حلقوں پی پی 18,17,16 اور19 سے جاری فیک خبروں پر مرزا منصور بیگ،امان اللہ ستی،انعام ظفر،وحید اختر،شبیر احمد،ثنا اللہ خان،اصغر خان،عبداللہ عباسی،اور راجہ ظفر کی مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ نجی ہوٹل میں میٹنگ ہوئی
جس میں راولپنڈی شہر میں مسلم لیگی امیدواروں میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر شہر بھر میں پھیلی ہوئی افوہوں پر لیگی ورکرز اور صوبائی حلقوں سے الیکشن میں امیدواروں نے راولپنڈی شہر کے قومی و صوبائی حلقہ جات این اے 57,56 اور صوبائی حلقوں پی پی18,17,16 اورپی پی19 کے حوالہ سے من گھڑت اور جھوٹی خبریں دینے کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرزپر مرزا منصور بیگ،امان اللہ ستی،انعام ظفر،وحید اختر،شبیر احمد،ثنا اللہ خان،اصغر خان،عبداللہ عباسی،اور راجہ ظفر ستی نے مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف باضابطہ کارروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں اس امر کا بھی اظہار کیا گیا کہ گذشتہ الیکشن 2018 میں امیدوار قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کی طرف سے سجاد خان نے پارٹی ٹکٹ پر شاندار انداز میں ڈاٹ کر الیکشن لڑاتھا۔
گو سازش کے تحت ان کو ہروا دیا گیا لیکن دوسری جانب سجاد خان نے گذشتہ 5 سال سے شہر میں مسلم لیگ اور ورکرز کو مشکل وقت میں متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور پارٹی کو شہر میں فحال رکھا جس سے تمام کارکنان مسلم لیگ اور ورکرز ان کی پارٹی خدمات اور کارکردگی سے مطمن ہیں
اجلاس میں شریک تمام امیدواروں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی اور اعلان کیا کہ اب کسی ورکرز کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی اور تحریری دستخطوں والی قرارداد مرکزی رہنما مسلم لیگ ناصر بٹ اور سجاد خان کے حوالہ کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا تھا کہ این اے57 کاٹکٹ خان کو دیا جائے تاکہ ورکروں میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ممکن ہوسکے۔