اسلام آباد (کیپٹل اپڈیٹ) سو سے زائد شادیاں کرکے دولہوں کو لوٹنے والی مادھوری گرفتار خوشاب پولیس نے قائد آ باد سے دلہن کے روپ میں ڈاکوحسینہ کو گروہ سمیت گرفتار کر لیا ہے
نسرین عرف مادھوری پچھلے 8 سالوں میں 100 سےزائد افراد کوشادی کاجھانسہ دیکر دلہن کے روپ میں لوٹ چکی ہے نسرین عرف مادھوری گروہ سمیت پکڑی گئی ۔
ملزمہ نسرین عرف مادھوری مختلف شہروں اور علاقوں میں فراڈ کرتے ہوئے 100 سےزائد افراد کو دلہن کے روپ میں لوٹ چکی ہے ۔
شادی کا جھانسہ دیکر دلہا اور گھر والوں کی جمع پونجہ لوٹنے والی نسرین عرف مادھوری سے پولیس لوٹ مار کا مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا ہے
پولیس کے مطابق شادی کی آڑ میں سادہ لوح شہریوں سےلوٹ مار کرنے والی ملزمہ کو قائد آ باد سے گرفتار کیا گیا ۔