راولپنڈی (کیپٹل اپڈیٹ) سی پی اوسید خالدہمدانی کی جانب سے فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، سی پی اونے انتہائی مطلوب وخطرناک جیدا ڈکیت گینگ کا جوان مردی سے مقابلہ کرنے پرایس ایچ او پیرودھائی اوران کی ٹیم کو نقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازااس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی سردار بابرممتاز بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی جانب سے فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او نے پیرودہائی کے علاقہ میں خطرناک جیداڈکیٹ گینگ کا بہادری اور جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر ایس ایچ او پیرودہائی اور ان کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے افسران میں ایس ایچ او پیرودہائی سب انسپکٹر طیب ظہیر بیگ،سب انسپکٹر خرم شہزاد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر غازی ذیشان سرور،
اسسٹنٹ سب انسپکٹر لقمان فیاض، ہیڈ کانسٹیبل محمد عثمان، کانسٹیبل محمد عمران، کانسٹیبل عرفان، کانسٹیبل منصور احمد، کانسٹیبل محمد وسیم، کانسٹیبل راشد شاہ، کانسٹیبل عرفان، کانسٹیبل محمد نعیم اور کانسٹیبل علی احمد شامل ہیں، پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں رات گئے انتہائی مطلوب وخطرناک جیدا ڈکیت گینگ نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی،
فائرنگ کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوئے تھے،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے،پولیس اورشہریوں پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔