راولپنڈی (کیپٹل اپڈیٹ)گوجر خان میں غیرت کےنام پر جہلم کے رہائشی افرسیاب نامی شہری کا سرعام قتل راولپنڈی پولیس کی بہترین کارکردگی
گوجرخان کے علاقہ میں کچہری کے تھانہ کے قریب فائرنگ سے سرعام قتل کے واقعہ میں ملوث شہزاد نامی قاتل کو گرفتار کر لیا
گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو موقع سے تحویل میں لے لیا،
مقتول کی شناخت افراسیاب کے نام سے ہوئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم شہزاد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے افراسیاب کو قتل کیا،
واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج کیا جا رہا ہے، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،
ایس پی صدر نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔