راولپنڈی(کیپٹل اپڈیٹ)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کرنے پرساڑھے 3 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کوعدالت سے عمر قید کی سزا سنا دی گئی
عدالت نے زیادتی کے مرتکب
مجرم کو تین لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی سنائی ،
مجرم جواد علی نے واہ کینٹ کے علاقہ میں اپنی محلے کی ساڑھے 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تھی،واقعہ کا مقدمہ اکتوبر 2021 میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا،
پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،جرم ثابت ہونے پر مجرم کو معزز عدالت سے سزا کا حکم سنایا گیا،
معصوم بچی سے زیادتی کے مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واضح کیا ہے کہ
خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔